نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

وہ عورت جسے سارا دن فارغ رہنے کے طعنے ملتے ہیں

وہ عورت جسے سارا دن فارغ رہنے کے طعنے ملتے ہیں..........
میں نے اس سے چار ماہ کا بیٹا چهین لیا اور اسے میکے چهوڑ آیا. دراصل میں گهر والوں کے روز روز کے طعنوں سے تنگ آ چکا تها.
"تمہاری بیوی کوئی کام نہیں کرتی"
مجهے بهی ایسا ہی لگنے لگا تها. آخر تم کیا
کرتی ہو سارا دن؟ برتن ، کپڑے ، گهر کی صفائی تو کام والی
کر جاتی ہے. لیٹی هی رهتی هو..
اس کے جانے کے بعد آج میری پہلی رات کا آغاز تها. میرے پہلو میں کوئی مجهے اپنی شرارتوں سے ہنسانے والا نہیں تها.
ہاں میرا بیٹا ضرور تها. جسے میں نے ابهی ابهی فیڈر دے کر سلایا تها.
آپ سمجهے نہیں....
دودهہ پلا نے سے لے کر بچے کو سلانے تک مجهے کیا کیا کرنا پڑا.میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں. میں اٹها اور کچن میں گیا. فیڈر کو صابن سے دهو کر میں نے چولہے پر پانی چڑهایا.فیڈر کو ابالا.
پهر دودهہ بنانے کیلئے پانی نیم گرم کیا اور اس میں پاوڈر ڈالا. تب کہیں جا کر ایک فیڈر تیار ہوا .
دودھ پلانے کے بعد میں اسے کندهے سے لگا کر تهپکتا رہا. تا کہ دودهہ ہضم ہو سکے. پهر اسکا پیمپر تبدیل کرنے کیلئے اسے لٹایا تو معلوم ہوا کہ بچے نے پاخانہ کیا ہوا ہے. اسے باتهہ روم لے جا کر صاف کر کے واپس آیا تو اس نے دودهہ کی الٹی کر دی. میں جلدی سے رومال اٹهانے کو لپکا..
خیر اسکو پیمپر دوبارہ لگایا اور بازووں میں جهولا کر سلانے لگا. دودهہ ابال کر اسے ٹهنڈا کیا اور فریج میں رکهہ دیا. وہ ہوتی تو ملک شیک بنا کر میرے ہاتهہ میں تهما دیتی.لیکن اب اتنے جهمیلوں میں کون پڑے. ابهی اپنی روٹی پکا کر کها لوں گا.
لیکن آٹا ؟؟؟
ابهی تو وہ گوندهنا پڑے گا.شکر ہے سالن تو پکا پڑا ہے. بس کٹوری میں ڈال کر اوون کا بٹن ہی دبانا ہے.میں ذرا بیڈ سے بکهیرا اٹها لوں. پیمپر .. وائپس...کهلونے... فیڈر ... شیٹس کو انکی مخصوص جگہوں پر رکها اور
روٹی. نہیں. صبح آفس جانے کیلئے کپڑے بهی تو استری کرنے ہیں.
میں لگا کپڑے استری کرنے.
ابهی شرٹ پریس کی تهی کہ بیٹا رونے لگا. اب کی بار میں نے اسکو جهولے میں ڈالا اور جهولا جهلانے لگا. بهوک سے میرا برا حال تها. اللہ اللہ کر کے بچے کو سلایا اور ایک ریسٹورنٹ پر کال کر کے کهانے ڈلیور کرنے کا آرڈر کیا. آدهے گهنٹے بعد کهانا میرے سامنے تها.
میں نے بڑے بڑے نوالوں میں کهانا ختم کر دیا کیونکہ میں جانتا تها کہ اگر بیٹا دوبارہ جاگ اٹها تو کهانا پڑا رہ جائیگا.پهر دوبارہ گرم کرنے کیلئے بهی ٹائم چاہیئے اور "مشقت" بهی. مجهے اکتاہٹ ہونے لگی. گهڑی گیارہ بجا رہی تهی.میں بستر پر ڈهہ سا گیا.
سائرہ وہ چادر ہی الماری سے نکال دو. میں اوڑھ کر سونا چاہ رہا ہوں
لیکن نہیں...اب خود ہی اٹھ کر لینی پڑے گی
ابهی میں یہ سوچ ہی رہا تها کہ یو.پی.ایس. بهی جواب دے گیا.پنکها بند ہوگیا.اس سے پہلے کہ گرمی کے سبب میرا بیٹا جاگ جاتا اور چلانے لگتا ..میں نے بیڈ سے چهلانگ لگائی اور جهٹ سے دستی پنکها الماری سے نکال لایا. میں اسکو پنکها جهلنے لگا اور ساتهہ ساتهہ نیند کی شدت سے خود بهی جهولنے لگا. بارہ بجے بجلی آئی اور میں فورا ہی سو گیا
دو بجے بیٹے کے رونے کی آواز سے میری آنکهہ کهل گئ.اچانک گہری نیند سے جاگنے پر میرے سر میں درد ہونے لگا. اسے بهوک لگی ہوئی تهی. میں سستی سے اٹها اور اسے ڈبے کا دودهہ بنا کر پلایا.اڑهائی بجے کے قریب بیٹا سو گیا اور میں بهی
اسکے بعد بیٹا کب جاگا اور کب تک روتا رہا مجهے نہیں معلوم. البتہ جب صبح آٹهہ بجے آنکهہ کهلی تو وہ رو ہی رہا تها. اور اسکے پیمپر سے مواد نکل کر بیڈ شیٹ میں جذب ہو رہا تها.جلدی سے اٹها. پیمپر تبدیل کیا.دودهہ پلایا
بیڈ شیٹ کو دهویا اور ایک دهلی ہوئ بیڈ شیٹ بچهائی. سوا نو ہو چکے تهے. ناشتے میں جو میں دہی کهاتا تها وہ سائرہ گهر میں بنا لیتی تهی. پتہ نہیں کس پہر بناتی تهی.
میں نے چائے بنانے کی غرض سے ساس پین میں دودهہ انڈیلا اور سوچنے لگا
کونسا وقت تها جب سائرہ مصروف نہیں ہوتی تهی. میری خدمت میں بهی کوئی کمی نہیں آنے دی.گهر میں صرف وہی تین کام تو نہ تهے جن کیلئے میں نے نوکرانی رکهہ دی تهی . ایک بچے کو سنبهالنا ہی کافی تها اسکو تهکن سے چور کرنے کیلئے. لیکن وہ مجهے وقت پر کهانا دیتی
میں تهک جاتا تو مجهے دباتی.میں اداس ہوتا تو مجهے هنساتی.اور میری دلجوئی کرتی. میں کاروباری معاملات میں کشمکش میں پڑ جاتا تو وہ میرا حوصلہ بندهاتی. میں سوچوں میں گم تها. دودهہ ابل کر شیلف پر آچکا تها. میں آہستہ آہستہ شیلف پر کپڑا لگانے لگا
تم کرتی کیا ہو سارا دن
واہ تمہارا جسم کیوں درد کرنے لگا
کونسا پہاڑ ڈهایا ہے تم نے
اور وہ پہلو بدل لیتی
شاید میرے طنزیہ جملوں پر آنسو بہاتی ہوگی
پر میں ظالم انسان نے پرواہ نہیں کی کبهی
کچهہ دیر بعد خود ہی سائیڈ بدل کر میرے چہرے پر جهک جاتی.
" آئی لو یو"
تو میں جوابا مسکرا دیتا.اور وہ اصرار کرنے لگتی .. نہیں آپ آئی لو یو ٹو بولیں مجهے اسکی شرارتیں یاد آنے لگیں.
صبح کے دس بج رہے تهے. اور کام پر نیند نه پوری هونے کی وجه سے چھٹی ماری
اور وہ سب اپنے اپنے کمروں میں مشغول تهے.جو ابهی کل ہی مجهے کہہ رہے تهے کہ تمہاری بیوی کوئی کام نہیں کرتی.
کسی نے مجهے چائے کا ایک کپ بهی بنا کر دینے کی زحمت نہیں کی.
میں نے بچے کو گاڑی میں ڈالا اور گاڑی ان راستوں پر دوڑا دی جو راستے مجهے ہمیشہ کیلئے سائرہ کے ساتھ جوڑنے والے تهے.
وهاں پہنچ کر میں نے دونوں هاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور وه همیشه کی طرح بڑا دل کر کے چلی آئی میرے ساتھ
قارئین شادی شده حضرات سے میری ریکویسٹ هے که ٹھیک هے سب کا حق آپ پر هے سب آپ کو مشوره دے سکتے هیں لیکن سب سے زیاده حق آپ پر آپ کی بیوی کا هے اسکو ٹائم دیں اس سے پوچھیں اسکی دلجوئی کریں سارا دن بیغیر مزدوری کے بنا لالچ آپکی آپکے بچوں کی آپ کے خاندان کی وه خدمت کرتی رهتی اور بدلے میں اسے کیا ملتا هے یه سب آپ جانتے هی ہیں ..
خدا را اپنی سوچ بدلیے کیونکہ یہی کچھ کل اپکی بیٹی یا بہن کے ساتھ بهی ہونا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Latest version with WiFi wide angle 🌃 moot automatically set

<script type="text/javascript"> amzn_assoc_placement = "adunit0"; amzn_assoc_search_bar = "true"; amzn_assoc_tracking_id = "blueco09-20"; amzn_assoc_search_bar_position = "bottom"; amzn_assoc_ad_mode = "search"; amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_title = "Digital iconic cemras latest version "; amzn_assoc_default_search_phrase = "Cemras"; amzn_assoc_default_category = "All"; amzn_assoc_linkid = "bcb01174c50859143bb384162f8a5c03"; </script> <script src="//z-na.amazon-adsystem.com/widgets/onejs?MarketPlace=US"></script>

تلخ حقیقت"🌼

ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے؟ جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔ ۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بول...

بیوی کو کس طرح خوش رکھا جائے۔۔؟

بیوی کو کس طرح خوش رکھا جائے۔۔؟ اہلیہ کو خوش رکھنا گو کہ ہے تو بہت مشکل کام مگر اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے سیانوںکی جانب سے 10 رہنما طریقے بتائے گئے ہیں جن پر عمل کرکے ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کی جاسکتی ہے۔ 1۔ ان 10 آسان طریقوں میں سے سب سے پہلا یہ ہے کہ اہلیہ کا موڈ خوشگوار رکھنے کے لیے مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ کسی بھی قسم کا تحفہ ضرور دیا جائے ۔ 2۔ دوسرے نمبر پر آتا ہے بیوی کی باتوں کو اہمیت دینا، آپ کی اہلیہ جب بھی آپ سے کوئی بات کریں تو اپنی تمام تر توجہ ان کی جانب مرکوز رکھیں اور ان کی بات کو غور سے سنیں تاکہ ان کی بات کو ٹھیک سے سمجھا جا سکے۔ 3۔ اس کے بعد باری آتی ہے اہلیہ کی آپ سے اور گھر سے متعلق خدمات کو سرہانے کی، مطلب یہ کہ اپنی اہلیہ کی دن بھر کی مصروفیات سے متعلق کام پر حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کی جانب سے پیش کی گئی خدمات کو اچھے لفظوں میں سراہایا جائے۔ 4۔ چوتھا آزمودہ طریقہ ہے کہ اپنی اہلیہ کو اس بات کا بار بار احساس دلایا جائے کہ ان کی اہمیت آپ کی زندکی میں بہت زیادہ معنی رکھتی ہےاور آپ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہ...