میرے ابا مجھے ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ خاندانی اور کمی لوگوں میں فرق ہوتا ہے. میں چڑ جاتی تھی میں کہتی تھی سب لوگ برابر ہوتے ہیں.. لیکن جب میں باہر نکلی مختلف لوگوں سے میرا سامنا ہوا تو پھر مجھے احساس ہوا ابا سچ کہتے ہیں. نسل ہی انسان کی حقیقت کو نمایاں کرتی ہے. ایک خاندانی انسان ضروری نہیں پیسے اور شہرت کہ نام پے خاندانی ہو ایک خاندانی انسان تو اپنی چھوٹی چھوٹی خصلتوں سے پہچانا جاتا ہے..... حضرت علی علیہ السلام سے کسی نے کہا فلاں شخص بہت نمازی اور پرہیزگار ہے تو آپ نے فرمایا " مجھے یہ مت بتاؤ کہ کتنا پرہیزگار اور نمازی ہے مجھے یہ بتاؤ اس کہ معاملات کیسے ہیں......" میں کوئی بہت امیر اور مشہور لڑکی نہیں ہوں. ایک سادہ سی لڑکی ہوں. میں جلد بےوقوف بن جاتی ہوں. میں آسانی سے لوگوں کی باتوں میں آ جاتی ہوں. مجھے اچھے اور غلط کی سمجھ نہیں آتی, مجھے لگتا ہر شخص کے ارادے نیک ہیں اور ہر شخص سچ بولتا ہے...... کیونکہ میں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ اپنے گھر میں گزارا, لیکن جب دنیا داری میں قدم رکھا گھر سے باہر تو احساس ہوا ابا تو سچ کہتے تھے . خاندانی اور کمی لوگوں میں فرق ہوتا ہے...