نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اللہ کا خوف کرو اور بچوں والیوں سے شادیاں کرو

مجھے رشتے کرواتے تقریبا پانچ سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اس دوران کافی رشتے بھی کرواۓ مجھے جو رشتہ کروانا سب سے مشکل لگتا ہے وہ ہے بچوں والی بیوہ یا مطلقہ لڑکی کا رشتہ کروانا مجھ سے عام لوگ بھی رابطہ کرتے ہیں مفتی کرام بھی مولانا و خطیب بھی جن کی دینی قابلیت چار سو چھائی ہوتی ہے جو منبر پر بیٹھ کر دھواں دار تقریریں کرتے ہیں بچوں والی بیوہ مطلقہ سے شادیاں کرو اس کا زیادہ اجر و ثواب ہے مگر افسوس جب ان ہی صاحبان سے ایسی عورتوں کی بات کی جاتی ہے تو یہ لوگ بھی معزرت کر لیتے عام آدمی تو کسی کھاتے میں نہیں آتا ہر کسی کو عورت کا جسم چاہیے اس کے بچے نہیں سب کی نظر میں سنت صرف یہ ہے کہ خوبصورت عورت ہو کنواری ہو تو بہتر ہے پہلی بیوی کی موجودگی میں بھی دوسری کرنے والوں کو بھی کنواری چاہیے بحالت مجبوری خوبصورت ہو تو بیوہ یا مطلقہ سے بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں مگر بچوں کا سن کر بھاگ جاتے ہیں یہ کہتے ہیں کسی کے بچے کوں پالتا ہے پالنا مطلب رزق دینا کیا تم پالتے ہو تم رزق دیتے ہو تم تمھاری اوقات کیا ہے آج میرا رب مفلوج کر دے قوما میں چلے جاؤ ٹانگیں ٹوٹ جائیں بازو ٹوٹ جائیں موت تمھیں جکڑ لے تو کون پالے گا تمھارے بچوں کو تم ? تم تو خود ایک زندہ لاش بن کر بستر پر پڑے ہوگے یا منوں مٹی کے نیچے آگ کا ایندھن بنے ہو گے تب میرا تمھارا رب تمھارے بچوں کا رزق دے رہا ہوگا وہ ہی پالتا تم نہیں سنا تم نے میرا رب میرا اللہ سب کو رزق دیتا ہے وہ پالتا ہے اور پالتا رہے گا تم یا میں نہیں اللہ کا خوف کرو اور بچوں والیوں سے شادیاں کرو جس نکاح کا سب سے زیادہ اجر و ثواب ہے وہ نکاح کرو یاد رکھو اگر یہ بچوں والیاں غلط راہ پر نکل پڑیں اپنے بچوں کو پالنے یا اپنی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حرام کام پر مجبور ہوئیں تو اللہ کے قہر سے ھمیں کوئی بچا نہیں پاۓ گا دنیا و آخرت تباہ و برباد ہو جاۓ گی یتیم اور مسکین بچوں کے سر پر دست شفقت رکھیں اللہ تعالی کو راضی کریں اگر صاحب حثیت ہیں تو ضرور ایک سے زائد شادیاں کریں اور ترجیح بچوں والی کو دیں جس نکاح کا اجر و ثواب سب سے زیادہ ہے..

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Latest version with WiFi wide angle 🌃 moot automatically set

<script type="text/javascript"> amzn_assoc_placement = "adunit0"; amzn_assoc_search_bar = "true"; amzn_assoc_tracking_id = "blueco09-20"; amzn_assoc_search_bar_position = "bottom"; amzn_assoc_ad_mode = "search"; amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_title = "Digital iconic cemras latest version "; amzn_assoc_default_search_phrase = "Cemras"; amzn_assoc_default_category = "All"; amzn_assoc_linkid = "bcb01174c50859143bb384162f8a5c03"; </script> <script src="//z-na.amazon-adsystem.com/widgets/onejs?MarketPlace=US"></script>

تلخ حقیقت"🌼

ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے؟ جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔ ۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بول...

سبق آموز تحریر

چند دن پہلے کتے کا گوشت بیچتے ایک قصاب پکڑا گیا لیکن اس مرد کے بچے نے عدالت میں جو مؤقف اختیار کیا وہ ایک بار ضرور پڑھیں۔ سبق آموز تحریر کچھ دِنوں پہلے ایک قصائی کُتے کا گوشت فروخت کرنے کے جُرم میں گرفتار ہوگیا. جب اُسے جج صاحب کے سامنے پیش کیا گیا، تو جج نے پُوچھا : کیا یہ سچ ہے کہ تُمھارے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے؟ مُلزم : جی جناب! یہ سچ ہے. جج : تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تم اِنسانوں کو کتُوں کا گوشت کھلاتے ہو؟ مُلزم : نہیں جناب میں اِنسانوں کو کُتوں کا گوشت نہیں کِھلاتا. جج : کیا مطلب ابھی تو تُم نے خُود اِقرار کیا؟ مُلزم : ہاں جناب میں نے اِقرار کیا کہ میرے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے، لیکن وہ گوشت میں نے کسی اِنسان کو نہیں کھلایا... جج : تو پھر وہ گوشت کس کو کھلایا؟ ملزم : جج صاحب میں نے وہ کُتوں کا گوشت کُتوں کو ہی کھلایا... جج : کیا مطلب؟ مُلزم : مطلب یہ ہے جج صاحب کہ میرے پاس ہمارے ضلع کے بڑے بڑے افسران ۔ سیاستدانوں کے چیلے اور مفت خورے آتے تھے اور مُفت میں چھوٹا گوشت لے کر جاتے تھے، اور نہ دینے پر جُرمانہ کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے. بکری کے آٹھ، نو کلو گوشت ...