نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ذرا۔۔۔۔۔ دیکھنا میری گھڑی پر کیا ٹائم ہوا ہے.

ذرا دیکھنا میری گھڑی پر کیا ٹائم ہوا ہے...
یورپ جانے والو کہیں تمارا خواب خواب نہ رہے.. اس بھائی نے بھی خواب دیکھے تھے لیکن یورپ جانے کا خواب خواب رہا... اللہ کے لئے اپنی زندگیوں کو برباد نہ کرنا... ...
ماں پریشان نہ ہونا.. میں جلدی فون کروں گا... میں تھوڑی دیر کے لئے سو گیا ہوں... پریشان نہ ہونا تھک گیا تھا.. آنکھ لگ گئی ہے.. یورپ کا راستہ بہت لمبا ہے نا... ماں جب گھر سے نکلا بہت خوش تھا نا.. خواب بھی بہت تھے... اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے لئے بہت کچھ جو کرنا تھا.. اور ماں آپ کو اور ابا کو بھی حج کروانا تھا... بھائی کو ڈاکٹر اور ننھی پری کو اچھے کالج میں پڑھوانا تھا... ماں کوئٹہ سے ایران پہنچ آیا تھا پھر ترکی بھی پہنچ آیا تھا... راستے میں بے شمار ہڈیاں دیکھی تھی ماؤں کے لالوں کی... ترکی سے آگے کا سفر مشکل تھا ایجنٹ بہت مارتا تھا.. پیاس بھی لگ رہی تھی. بھوک کی وجہ سے کمزوری ہو گئی تھی.. ایک جگہ پاؤں پتھر سے پھسل گیا... ٹانگ کو چوٹ لگی... ماں اس ظالم نے بہت مارا... بہت رویا... اب چلا نہ جارہا تھا... ماں درد کی شدت نے بے بس کردیا... اس ظالم نے وہی ٹھوکر مار کر پھینک دیا اور باقی قافلے کو لیکر آگے چل پڑا... ماں کسی نے میری طرف نہیں دیکھا.. سب چل دیئے... میں تڑپتا رہا بھوک سے پیاس سے... ماں پھر کیا ہوا کچھ بیان نہیں کر سکتا... کیونکہ تجھ کو بہت دکھ پہنچے گا... ماں میں بہت تڑپا... ہر طرف ریت ہی ریت تھی.. پھر بس میں سو گیا... میرے گوشت کو کسی نے نوچ دیا... ماں میری گھڑی سلامت ہے... ماں ابھی میں ریت سے اٹھ نہیں سکتا... مگر پریشان نہ ہونا.. جو قرض لیا تھا یورپ جانے کے لئے... اسکے لئے پریشان نہ ہونا... ماں.... ماں... ماں... رونا نہیں... تو انتظار کرتے کرتے عمر نہ گزار دینا... میں جلد لوٹ آؤں گا دعا کرنا....پر جو باقی یورپ آنے والے ہیں انکو میرا یہ خط ضرور پڑھنے کو دینا... ماں مجھے معاف کر دینا.. بہن بھائیوں کو سلام اور پیار کرنا... میرا انتظار نہ کرنا...مجھے معاف کرنا... شاید میں اٹھ سکوں گا کہ نہیں......؟
یا رب العالمین سب ماؤں کے لاڈلوں کی حفاظت فرمانا... آمین ثم آمین

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Latest version with WiFi wide angle 🌃 moot automatically set

<script type="text/javascript"> amzn_assoc_placement = "adunit0"; amzn_assoc_search_bar = "true"; amzn_assoc_tracking_id = "blueco09-20"; amzn_assoc_search_bar_position = "bottom"; amzn_assoc_ad_mode = "search"; amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_title = "Digital iconic cemras latest version "; amzn_assoc_default_search_phrase = "Cemras"; amzn_assoc_default_category = "All"; amzn_assoc_linkid = "bcb01174c50859143bb384162f8a5c03"; </script> <script src="//z-na.amazon-adsystem.com/widgets/onejs?MarketPlace=US"></script>

تلخ حقیقت"🌼

ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے؟ جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔ ۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بول...

سبق آموز تحریر

چند دن پہلے کتے کا گوشت بیچتے ایک قصاب پکڑا گیا لیکن اس مرد کے بچے نے عدالت میں جو مؤقف اختیار کیا وہ ایک بار ضرور پڑھیں۔ سبق آموز تحریر کچھ دِنوں پہلے ایک قصائی کُتے کا گوشت فروخت کرنے کے جُرم میں گرفتار ہوگیا. جب اُسے جج صاحب کے سامنے پیش کیا گیا، تو جج نے پُوچھا : کیا یہ سچ ہے کہ تُمھارے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے؟ مُلزم : جی جناب! یہ سچ ہے. جج : تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تم اِنسانوں کو کتُوں کا گوشت کھلاتے ہو؟ مُلزم : نہیں جناب میں اِنسانوں کو کُتوں کا گوشت نہیں کِھلاتا. جج : کیا مطلب ابھی تو تُم نے خُود اِقرار کیا؟ مُلزم : ہاں جناب میں نے اِقرار کیا کہ میرے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے، لیکن وہ گوشت میں نے کسی اِنسان کو نہیں کھلایا... جج : تو پھر وہ گوشت کس کو کھلایا؟ ملزم : جج صاحب میں نے وہ کُتوں کا گوشت کُتوں کو ہی کھلایا... جج : کیا مطلب؟ مُلزم : مطلب یہ ہے جج صاحب کہ میرے پاس ہمارے ضلع کے بڑے بڑے افسران ۔ سیاستدانوں کے چیلے اور مفت خورے آتے تھے اور مُفت میں چھوٹا گوشت لے کر جاتے تھے، اور نہ دینے پر جُرمانہ کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے. بکری کے آٹھ، نو کلو گوشت ...