مجھے سردی کا موسم بہت پسند ہے ۔۔کیونکہ اس میں گرمی نہیں لگتی ۔۔۔😂😂😂
لیکن سردیوں کی ایک بات مجھے بالکل ناپسند ہے ۔😰😰😰😰😰
اندر کمرے میں سونا ۔۔۔۔۔۔
مجھے کھلے آنگن میں کھلے آسمان تلے سونا بہت پسند ہے ۔😍😍
اب ان چھ ماہ میں میں ان تمام چیزوں اور خوبصورت مناظر کو مس کروں گا ۔
جو گرمیوں کی ہر رات میرے ساتھ ہوتے تھے ۔
میں اس سنہری چاند 🌛 کو بہت یاد کروں گا جسے اکثر تکتے تکتے مجھے نیند آ جاتی تھی ۔
میں ان بدلیوں ☁☁☁ کو بہت مس کروں گا جو باہر ہوا کے رتھ پر سوار ہو کر کبھی کبھی مجھ سے ملنے آتی تھیں ۔۔۔
میں ان مکوڑوں 🐜🐜🐜 کو بہت مس کروں گا جو کپڑے پھیلانے والی رسی پر ساری رات کمرے اور پھر صحن میں موجود درخت تک آتے جاتے رہتے تھے ۔
اور اکثر کوئی شرارتی مکوڑا 🐜اس رسی پر سے پھسل کر میرے موبائل کی روشن سکرین پر آ گرتا تھا ۔
اور جھک کر میرے کسی شعر یا میسج کو پڑھ کر اپنی حیران آنکھوں سے مجھے تکتا تھا ۔۔۔۔
میں اسے اپنی انگلی پر بٹھا کر موبائل سے نیچے اتار دیتا تھا ۔🐜
میں ان دو بلیوں🐈🐈 کو بھی بہت مس کروں گا جو آدھی رات کو دیوار پر بیٹھ کر نجانے کن مسائل پر ایک لمبی بحث کرتی تھیں اپنی عجیب و غریب آوازوں میں ۔۔۔۔
اور میں ان ستاروں 🌟🌟🌟 کو مس کروں گا جن سے ساری رات چپکے چپکے باتیں کرتا تھا ۔۔۔۔😘
اور کسی ستارے کے ٹوٹنے پر جلدی جلدی دعا مانگتا تھا ۔۔۔ایک ستارے جیسی دعا ۔۔۔ایک ستارے کے ملنے کی دعا جو میں سوتے میں بھی نہیں بھولتا ۔۔۔حرف بہ حرف مجھے یاد رہتا ہے ہمیشہ ۔۔۔۔۔😌😌😌
میں اپنے ارد گرد گونجنے والی ہر آواز کو مس کروں گا ۔۔۔محلے کے کسی گھر سے بچے کے رونے کی آواز ۔۔۔۔🙊🙊🙊🙊🙊
کسی گھر میں بجتے ریڈیو سے کسی گیت کی آواز ۔۔۔📻📻📻📻
کہیں کرکٹ میچ کی کمنٹری کا شورررررررررر ۔۔۔۔۔⚾📻
یہ سب کچھ اب کمرے میں سنائی نہیں دیتا ۔۔۔
کروٹ بدلو اور آنکھ کھلے تو چاروں طرف دیواریں ۔۔۔خاموش دیواریں ۔۔۔۔۔۔ چپ کھڑا اونگھتا بلب ۔۔۔۔💡
اور گھڑی کی ٹک ٹک ۔۔۔
نہ چاند ۔۔۔۔۔
نہ ستارے ۔۔۔
نہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔
نہ بدلیاں ۔۔۔۔۔۔
نہ مکوڑے ۔۔۔۔۔۔۔
نہ بلیاں ۔۔۔۔۔۔۔
😒😒😒😒😒😒
کیسا موسم آیا دیکھو
ہر سو گہری خاموشی ہے
ایک اکیلی تنہائی ہے
باہر کون نکل کر دیکھے
ہر سو اک سناٹا ہوگا
چاند ستارے چھوڑ کے تنہا
اب کمرے میں سونا ہوگا💞🌒
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں