نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ابنِ آ دم تو نے یہ عجب کھیل رچا رکھا ہے

ابن آدم! تو نے یہ عجب کھیل رچا رکھا ہے
اپنے ہر گناہ کو عورت کے سر لگا رکھا ہے!!

ننگا گوشت تو کتا بھی نہیں چھوڑتا۔۔۔دیتے ہو یہ مثال
یعنی مسجود ملائک کو کتوں سے بد تر بتا رکھا ہے!!

پوچھے گاجو خدا، کیوں نوچتے کھسوڑتے رہے بنت حوا کو
لباس عورت نے بہکا ڈالا، دینے کو یہ بہانہ بنا رکھا ہے؟؟

سر تا پا نظروں سے کرتاہے تو ہر عورت کا ایکسرہ
دس مردوں کی قوت سے پیدا "مردود" کا چلن اپنارکھا ہے!!

منڈی بنائے تو، کوٹھے پہ جائے تو، قیمت لگائے تو
ہوس اپنی بجھانے کے واسطے،عورت کو رنڈی بنا رکھا ہے

یہ سینما، یہ بار، یہ فلمیں، ناچ گاناسب کا سرپرست مرد ہے
مرد کی تسکین کو مرد نے ہی یہ سارا کاروبار رچا رکھا ہے

سفید کفن میں لیپٹی عورت پہ ٹھنڈی کی ہوس تو نے
تیرے درندگی نے جنگلی درندوں کو بھی سہما رکھا ہے!!

ارے او خبیثو!! کم سن معصوم بچیوں کو بھنبھوڑ ڈالتے ہو
تیری مردانگی نے انسانیت کو بھی نظروں سے گرا رکھا ہے!!

حصول علم کو جاتی باپردہ دوشیزہ کو بناتے ہو نشانہ اپنا
پھر دیتے ہو دلیل کہ بنت حوا کی بے حیائی نے بہکا رکھا ہے؟؟

نہیں محفوظ تری حیوانگی سے تیری محرمات بھی
خنزیر پنا مانگے جس سے، ایسا طور اپنا رکھا ہے!!

نہ کر اپنے قلب و نظر کی گندگی کو لباس حوا سے مشروط
کیا خدا نےتیرے اعمال کی ذمہ دار عورت کو ٹھہرا رکھا ہے؟؟

بستی ہیں تیرے دیس میں کافروں کی بےحیا بیٹیاں بھی
سنبھال اپنا ایمان،  کیوں احکام الہی کو مذاق بنا رکھا ہے؟؟

یہودیوں کی نم برہنہ حسینائیں بھی جنہیں بہکا نہ سکے
مرد مسلم ہے وہ جس نے اپنے نظروں کو یوں جھکا رکھا ہے!!

بنت اسلام!! سنبھال تو بھی چادر اپنی، بی بی فاطمہ کی لاج رکھ
کردار اپنا فولاد بنا، تری نرمی سے ابن آدم نے فائدہ اٹھا رکھا ہے!!

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Latest version with WiFi wide angle 🌃 moot automatically set

<script type="text/javascript"> amzn_assoc_placement = "adunit0"; amzn_assoc_search_bar = "true"; amzn_assoc_tracking_id = "blueco09-20"; amzn_assoc_search_bar_position = "bottom"; amzn_assoc_ad_mode = "search"; amzn_assoc_ad_type = "smart"; amzn_assoc_marketplace = "amazon"; amzn_assoc_region = "US"; amzn_assoc_title = "Digital iconic cemras latest version "; amzn_assoc_default_search_phrase = "Cemras"; amzn_assoc_default_category = "All"; amzn_assoc_linkid = "bcb01174c50859143bb384162f8a5c03"; </script> <script src="//z-na.amazon-adsystem.com/widgets/onejs?MarketPlace=US"></script>

تلخ حقیقت"🌼

ایک آدمی سے کسی نے پوچھا کے آج کل اتنی غربت کیوں ھے؟ جواب۔۔۔۔۔۔ میرے خیال میں آج اتنی غربت نہیں جتنا شور ھے۔ ۔ ۔آجکل ہم جس کو غربت بولتے ہیں وہ در اصل خواہش پورا نہ ہونے کو بول...

سبق آموز تحریر

چند دن پہلے کتے کا گوشت بیچتے ایک قصاب پکڑا گیا لیکن اس مرد کے بچے نے عدالت میں جو مؤقف اختیار کیا وہ ایک بار ضرور پڑھیں۔ سبق آموز تحریر کچھ دِنوں پہلے ایک قصائی کُتے کا گوشت فروخت کرنے کے جُرم میں گرفتار ہوگیا. جب اُسے جج صاحب کے سامنے پیش کیا گیا، تو جج نے پُوچھا : کیا یہ سچ ہے کہ تُمھارے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے؟ مُلزم : جی جناب! یہ سچ ہے. جج : تُمہیں شرم نہیں آتی کہ تم اِنسانوں کو کتُوں کا گوشت کھلاتے ہو؟ مُلزم : نہیں جناب میں اِنسانوں کو کُتوں کا گوشت نہیں کِھلاتا. جج : کیا مطلب ابھی تو تُم نے خُود اِقرار کیا؟ مُلزم : ہاں جناب میں نے اِقرار کیا کہ میرے پاس سے کُتے کا گوشت پکڑا گیا ہے، لیکن وہ گوشت میں نے کسی اِنسان کو نہیں کھلایا... جج : تو پھر وہ گوشت کس کو کھلایا؟ ملزم : جج صاحب میں نے وہ کُتوں کا گوشت کُتوں کو ہی کھلایا... جج : کیا مطلب؟ مُلزم : مطلب یہ ہے جج صاحب کہ میرے پاس ہمارے ضلع کے بڑے بڑے افسران ۔ سیاستدانوں کے چیلے اور مفت خورے آتے تھے اور مُفت میں چھوٹا گوشت لے کر جاتے تھے، اور نہ دینے پر جُرمانہ کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے. بکری کے آٹھ، نو کلو گوشت ...